ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / امرناتھ حملہ کوششوں کو پیچھے دھکیلنے والا قدم:فوج 

امرناتھ حملہ کوششوں کو پیچھے دھکیلنے والا قدم:فوج 

Sun, 16 Jul 2017 12:20:35    S.O. News Service

نئی دہلی، 15؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستانی فوج نے امرناتھ یاترا حملے کو فوج کی کوششوں کو پیچھے دھکیلنے والا قدم قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ جموں و کشمیر میں حالات قابو میں ہیں اور فوج دہشت گردوں کے خلاف مہم جاری رکھے گی۔چنار کورپس کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل جے ایس سندھو نے میڈیا سے کہاکہ امرناتھ یاتریوں پر حملہ ہماری کوششوں کو پیچھے دھکیلنے والا قدم تھا، لیکن ہم دہشت گردوں کے خلاف اپنی مہم جاری رکھیں گے،ہم صورت حال کو بہتر بنانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔سندھو نے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے۔فوج حالات کے خراب یا تشویشناک ہونے کو لے کر انتہائی فکر مند نہیں ہے،صورت حال قابو میں رہے گی۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ وادی کے نوجوان ملک کی خدمت کرنے کے خواہش مند ہیں۔ریاست سے سیکورٹی فورسز میں نوجوانوں کی بڑی تعداد میں تعیناتی سے یہ ثابت ہوتا ہے۔جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں اپنے ہتھیار سمیت لاپتہ ہوئے نوجوان ظہور احمد ٹھاکر کو لے کر سندھو نے کہا کہ اس کے کسی دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔سندھو نے کہا کہ ہم اس کی تلاش کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ 6 ؍جولائی کو ٹیرٹوریل آرمی کی 173بٹالین کے جوان ٹھاکر کے گنتملا علاقے سے اپنے کیمپ سے ایک اے کے- 47رائفل سمیت لاپتہ ہونے کی خبر ملی تھی۔


Share: